افغانستان ، نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 10عسکریت پسند ہلاک
کابل(اے پی پی +شینہوا)افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں 10 عسکریت پسند ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ وزارت نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی فورسز)اے ڈی ایس ایف( نے افغان فضائیہ کی مدد سے صوبائی دارالحکومت میدان شار اور ضلع چکی وردک کے علاسانگ علاقے میں آس پاس کے علاقوں میں تین علیحدہ مقامات پر عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 10 عسکریت پسند ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغان فضائیہ کی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔