• news

شریف فیملی اور حمزہ شہباز کی شوگر ملیں بند ہیں: عظمیٰ بخاری

 لاہور (خصوصی نامہ نگار )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر  اپیل نہ کرنے پر ملزمان بری ہوئے۔ بار بار مقتولین کے خاندان پر پٹیشن دائر کیں قوم جاننا چاہتی ہے فائرنگ سامنے سے ہوئی تو اوپر سے گولیاں کیسے لگیں؟پنجاب کا ایک ارسطو سانحہ ماڈل پر بھاشن دیتاہے،تین سال سے ماڈل ٹاون کیس پر اس حکومت نے کیا کیا؟عثمان بزدار نے عمران خان کے سامنے پنجاب کو سرنڈر کر دیاہے، عثمان بزدار وفاق سے پنجاب کے حصے کا بجٹ تک لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔حمزہ شہباز کا کیس پہلے ہی نیب میں زیرتفتیش اور جیل میں رہ چکے اب ایف آئی اے کیوںبلا رہاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے مزید کہا چینی پرکمیشن اس لئے بنا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کیسے ہوا ، شریف فیملی اور حمزہ شہباز کی شوگر ملیں بند ہیں۔خسرو بختیار، اور ترین کا چینی کمیشن میں ہاتھ ہے وزیر تجارت نے شوگر ملزمالکان کو سبسڈی دے کر دوبارہ منگوائی، جہانگیر ترین شوگر مافیا کا مرکزی کردار تھا اس کے بارے کہاکہ گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے ، بجٹ سے پہلے جہانگیر ترین کو این آر او اور کلین چٹ دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن