• news

سعید غنی کا بیان حقائق کے منافی  گمراہ کن ہے: نیب 

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو نے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے نیب کے بارے میں ریمارکس کو یکسر مستر دکرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ وزیر کا بیان نہ صرف حقائق کے منافی، بے بنیاد، گمراہ کن قرار دیا ہے بلکہ خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے معزز احتساب عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے اور مبینہ طور پر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے جس کی نہ صر ف نیب مذمت کر تا ہے بلکہ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ عدالت مجاز میں زیر سماعت مقدمات کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کے تناظر میں مذکورہ وزیر کا بیان نیب آرڈیننس کی شقa31 کے تحت مذکورہ بیان کا جائزہ لیا جائے اور اس سلسلہ میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن