• news

ٹیکس، پٹرولیم قیمتیں، گھی ، چینی، سبزیاں، پھل مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر)ملک میں  ٹیکسوں کی نئی شرحوں کے نفاذ اور  پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 16کلو درجہ اول گھی  اور درجہ سوم گھی کے کنستر کی قیمت میں 100روپے ،مقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت میں 2روپے 10سبزیوں کی قیمتوں میں 11روپے تک ،5پھلوں کی قیمتوں میں 7روپے تک اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔جس کے بعد 16کلو  درجہ اول گھی  کے کنستر کی قیمت 4370روپے سے بڑھ کر 4470روپے ،درجہ سوم گھی کے کنسترکی قیمت 4100روپے سے بڑھ کر 4200روپے ،ایک کلو چینی کی قیمت 94روپے  سے بڑھ کر 96روپے ہو گئی۔ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 152روپے سے بڑھ کر 153روپے ہو گئی ہے ۔سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکادرجہ دوم  کی قیمت  ایک روپے اضافے سے 55روپے ،پیاز درجہ ۔۔۔کی قیمت 2روپے اضافے سے 42روپے ،پیاز درجہ سوئم 3روپے اضافے سے 36روپے ،لہسن ہرنائی 10روپے اضافے سے 170روپے ،ادرک چائنہ 10روپے اضافے سے 380روپے ،گھیا کدو 11روپے اضافے سے 73روپے ،لیموں دیسی 5روپے اضافے سے 110روپے ،بھنڈی 5روپے اضافے سے 88روپے ،اروی 5روپے اضافے سے 57روپے  اور حلوہ کدو کی قیمت 3روپے اضافے سے 30روپے ہو گئی ۔پھلوں میں ایک کلو آڑو اول کی قیمت 5روپے اضافے سے 165روپے ،آڑو دوئم 7روپے اضافے سے 90روپے،کھجور ایرانی 5روپے اضافے سے 225روپے ،فالسہ 5روپے اضافے سے 125روپے اور ایک کلو گرما کی قیمت  4روپے اضافے سے 58روپے ہو گئی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن