• news

 پولیس کی کارروائیاں ‘ 2 ڈکیت گینگ کے 7 ارکان کو گرفتار

شیخو پورہ+ پھول نگر (نامہ نگار خصوصی + نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) پولیس کی کارروائیاں ‘ 2 ڈکیت گینگ کے 7 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کے سپیشل ٹاسک پر ایس ایچ او تھانہ صدر شیخوپورہ نے عدیل عرف دیلو ڈکیت گینگ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے قبضہ سے نقدی، موٹرسائیکل اور جدید اسلحہ برآمد ہوا ۔پولیس کی ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے ملزموں سے پونے چار لاکھ روپے ‘ پانچ موٹر فائلز ،بارہ موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ پکڑے گئے ملزموں کی شناخت ،عرفان عرف گانا ،حسنین خان اور شاکر حسین کے نام سے ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن