4 افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغوا کر لیا
بھوئے آصل( نامہ نگار) نواحی گاؤں چک پنشن خواراں کے محنت کش کی بیوی کو 4 افراد اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چک پنشن خواراں نیاکی کے رہائشی (م ح) کی بیوی کو کاشف، آصف اور دو نا معلوم افراد زبردستی اغوا کر کے لے گئے ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔