• news

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ‘لطیف خان کھوسہ کی سینئر وکلاء سے ملاقات 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے کیانی ہال لاہور ہائیکورٹ میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار سردار لطیف خان کھوسہ نے سنیئر وکلاء سے ملاقات کی، سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا میرا  ماضی ،کیرئیر اور وکلاء برداری  کیلئے جدوجہد سب کے سامنے ہے، میری تمام تر نیک تمنائیں اور خواہشات وکلاء برادری کیلئے ہیں، وکلاء پیشے کا وقار اور تقدس وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس کیلئے میں انتخاب کے میدان میں اترا ہوں، پیشے کے وقار اور عظمت کیلئے اپنی  جدو جہد جاری رکھوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن