• news

12پولیس اہلکاروں کی بیماری ودیگر اخراجات سے متعلق سفارشات سی سی پی او کوارسال

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں قائم میڈیکل بورڈ کا گزشتہ روز اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین میڈیکل بورڈ ایس پی ہیڈ کوارٹرز عمران احمد ملک نے کی۔بورڈ ممبر ایم ایس پولیس لائنز ہسپتال ڈاکٹر عدنان مسعود، انچارج ویلفیئر پولیس لائنز شہزاد احمد اور میڈیکل کوآرڈینیٹر مرزا فیصل بھی موقع پر موجود تھے۔اجلاس میں 12 پولیس اہلکاروں کی بیماری،علاج و دیگر اخراجات کے حوالے سے مالی امداد کا جائزہ لیا گیا۔میڈیکل بورڈ نے ان درخواستوںکا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں۔یہ سفارشات سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بھجوائی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن