• news

نواب ٹاؤن:نامعلوم افراد کی  فائرنگ کے نتیجے میں ہوٹل ملازم زخمی

لاہور(نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ہوٹل ملازم شدید زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن کے علاقے میں مقامی ہوٹل کا ملازم 20 سالہ آصف ہوٹل کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے وہاں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کی زد میں آ کر آصف شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے زخمی آصف کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن