ریسکیو 1122 میں 2ہزار سے زائد خالی آسامیاںپُر کرنے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار) ریسکیو 1122 میں دو ہزار سے زائد خالی آسامیاںو پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 میں دو ہزار 97 آسامیاں خالی ہیں۔پنجاب حکومت نے ریسکیو کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کے لیے تمام خالی آسامیاں پُرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پنجاب بھر میں بننے والے 76 ریسکیو دفاتر میں اس سٹاف کی تعیناتی کی جائیگی،خالی آسامیوں میں سکیل ایک تا چار 866جبکہ سکیل 8 تا 11 کی ایک ہزار 231 آسامیاں شامل ہیں۔