• news

سپریم کورٹ نے ایس پی صدر کو جاری عدالت عالیہ کا شوکاز  نوٹس معطل کر دیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے ایس پی صدر لاہور حفیظ الرحمان بگٹی کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس معطل کر دیا۔ عدالت نے ایس پی صدر لاہور کے خلاف کارروائی روک دی۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس سید منصور علی شاہ نے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے سامنے درخواستگزار کی جانب سے مکمل حقائق نہیں رکھے گئے‘ لاہور ہائیکورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہائیکورٹ کے سامنے کوئی غلط بیانی نہیں کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن