• news

 قابل ٹیکس آمدن پر انکم ٹیکس نہ دینے والے اب گرفتار ہونگے، نوٹیفکیشن جاری 

 اسلام آباد (این این آئی)انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں کی گئی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قابل ٹیکس آمدن چھپانے والوں کو گرفتار کیا جاسکے گا اور ٹیکس چوری کا تعین تھرڈ پارٹی طریقہ کارکے تحت کیاجائیگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معیشت کو دستاویزی شکل دینے کیلئے بزنس بینک اکاؤنٹ کی فراہمی لازم ہوگئی، بزنس بینک اکاؤنٹس فراہم نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور  بزنس بینک اکاؤنٹ ڈکلیئر کرنے کی ذمہ داری ٹیکس دہندہ کی ہوگی جس ملک سے سامان درآمد ہو گا وہاں کا ماسٹر بل فراہم کرنا ہوگا،کارگو سے سامان کی وصولی کیلئے کلئیرنگ ایجنٹ لائسنس بھی لازمی ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن