پرورش میں غفلت‘ بچوں سے مشقت کرانے والوں کو سزا ملے گی: قانون میں ترمیم
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) حکومت نے پاکستان پینل کوڈ ایکٹ 2021ء میں نئی دفعات شامل کرلیں۔ اس کے مطابق بچوں کی صحیح پرورش نہ کرنے والے اور ان سے مزدوری کروانے والے والدین کو تین ماہ قید اور 50 ہزارجرمانے کی سزا ہوگی۔ جو بچوں سے مزدوری لیتا پکڑا گیا اس کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔