فلور ملز مالکان نے 20 کلو آٹا تھیلا 20 روپے مہنگا کر دیا
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملز مالکان نے گزشتہ روز 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی پرچون قیمت 1090روپے سے بڑھ کر 1110روپے ہو گئی ہے۔ فلور مل مالکان کے مطابق اس وقت اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 2050روپے سے 2060روپے ہے جبکہ حکومت نے ایک من گندم کی قیمت 1800روپے مقرر کی تھی اس صورتحال میں20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20روپے کا اضافہ کیا ہے کیونکہ ہمیں حکومت گندم فراہم نہیں کر رہی ہے ۔فلور مل مالکان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں جیسے جسیے گندم کی قیمت بڑھے گی اسی تناسب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا ۔