پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس، وفاقی وزرا کی استثنی کی درخواستیں منظور
اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں زیر سماعت پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک رہنماؤں و کارکنان کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کیدوران پراسیکیوٹر میاں عامر سلطان اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر وفاقی وزراء اسد عمر، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اعجاز چوہدری، عبدالعلیم خان، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی وغیرہ کی طرف سے استثنی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظورکرلیا،دوران سماعت پیٹ کے کارکنان کی بریت درخواستوں پردلائل نہ ہوسکے جبکہ عبدالعلیم خان اور پرویز خٹک کی طرف سے بریت درخواستوں پربھی دلائل نہ ہوسکے، عدالت نے سماعت 5 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔