• news

امریکی نجی خلا باز کمپنی کے مالک   82 سالہ  خلاباز خاتون کے ہمراہ خلا میں جائیں گے

واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کی نجی خلابازی کمپنی بلیو اوریجن کے مالک جیف بیزوز نے  کہا ہے کہ وہ دو ہفتے بعد 82 سالہ خلا باز خاتون والی فنک کے ہمراہ خلا میں جائیں گے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیف بیزوز نے میڈیا کو گفتگو میں بتایا کہ والی فنک 1960 کی دہائی میں ناسا کی جانب سے شروع کئے گئے پروگرام مرکری 13 کا حصہ تھیں۔ اس پروگرام میں خواتین کو خلا میں جانے کے لیے تربیت دی گئی تھی تاہم انہیں خلا میں نہیں لیجایا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن