• news

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والا گوجرانوالہ کا نوجوان ترک بارڈر پر فائرنگ سے جاں بحق 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستانی نوجوان ترکی کا بارڈر کراس کرتے فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ لدھیوالا وڑائچ کا رہائشی نوجوان ابرار غیر قانونی طریقہ سے ترکی جارہا تھا، ترکی بارڈر پر فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ابرار دیگر 84 لڑکوں کے ساتھ ڈینکی کے ذریعے ترکی جا رہا تھا  26 جون کی رات کو بارڈر پر فائرنگ  کی زد میں آ گیا دو ساتھی لقمان اور عنصر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ مقتول کے خاندانی ذرائع سے معلوم ہوا کے کہ لقمان اور عنصر نے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع دی اور ابرار کی فوٹو  بھیج دی تھی جس کے بعد تاحال کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

ای پیپر-دی نیشن