• news

منشا بم کو سونا نقدی سپرداری معاملہ، سی آئی اے کا 8 جولائی تک اشیاء واپس کرنے کی یقین دہانی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ کی عدالت میں منشا بم کو سونا اور نقدی سپرداری پر نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، ایس ایس پی سی آئی اے نے 8 جولائی تک منشا بم کی اشیاء واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی، عدالت نے ایس ایس پی کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت  پر عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن