• news

ڈرامہ نگار اسما نبیل انتقال کر گئیں

اسلام آباد(اے پی پی)ڈرامہ نگار اسما نبیل انتقال کر گئیں۔ ڈرامہ سیریل خانی کی رائٹر اسما نبیل چھاتی کے کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ اسما نبیل گزشتہ سات سال سے چھاتی کے کینسر میں مبتلاتھیں ۔ شوبز شخصیات فہد مصطفی، زارا نور عباس، وجاہت رئوف، اعجاز اسلم ، سہیل جاوید، عتیقہ اوڈھو ، فیصل قریشی، نادیہ جمیل ، فرقان قریشی اور دیگر نے اسما نبیل کی وفات کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین رائٹر ہونے کے ساتھ اچھی انسان بھی تھیں۔ اور ڈرامہ نگاری میں ان کی خدما ت کو کبھی فراموش نہیں کیا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن