• news

متعدد وارداتیں، راہزنی کے 5 واقعات، ماڈل ٹاؤن میں 6 لاکھ 80ہزار کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاون کے علا قے میںواجد علی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یر غما ل بنا کر6 لاکھ 80ہزار روپے ما لیت،جوہر ٹاؤن میں عبداللہ کے گھر سے 5لاکھ 10 ہزارروپے مالیت،بادامی باغ میںفیضان کے گھر سے4لاکھ70ہزارروپے مالیت،برکی کے علاقے میں وسیم کے گھر سے 3 لاکھ 90 ہزارروپے مالیت،گلشن اقبال کے علاقے میں طلحہ گھر سے ساڑھے 3 لاکھ رروپے مالیت، گلشن راوی میں رمیض سے2 لاکھ85 ہزارروپے مالیت ،نصیر آباد میںذوالفقار سے ایک لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیاہے۔ڈاکوؤں نے شہر کے مختلف علاقوں میں5 شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ چوروں نے کوٹ لکھپت،گلبرگ، ڈیفنس اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں سے چار کاریں جبکہ مسلم ٹاؤن،اکبری گیٹ،ہنجروال، گڑھی شاہو، شادمان اور راوی روڈ کے علاقوں سے چھ مو ٹرسا ئیکلیںچوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن