• news

بجلی زیادہ ہے تو 7 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیوں: شاہد خاقان   

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ  ملک میں بجلی زیادہ ہے تو سات گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے؟۔ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سارے پلانٹ نواز شریف کے لگائے ہوئے چل رہے ہیں۔ جن پلانٹس کو مہنگا کہتے ہیں وہ چل رہے ہیں۔ وزراء جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ وزارت سے نکالے گئے وزیر کہہ رہے تھے پلانٹ لگا دیا‘ ٹرانسمیشن کا سسٹم نہیں تھا۔ سارے پلانٹ بھی چلا لیں تو 27 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم پہنچا دے گا۔ آج کیوں پلانٹ بند ہیں۔ کیوں مہنگی بجلی بنائی جارہی ہے۔ یہ نااہلی ہے، اب نااہلی نہیں بات کرپشن پر جارہی ہے۔ 2018ء میں کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ فرنس آئل امپورٹ نہیں کیا جائے گا۔ آج ایل این جی کی قلت پیدا کرکے فرنس آئل خریدا جارہا ہے۔ ایل این جی کی پلاننگ نہیں تھی، اس لئے فرنس آئل خرید رہے ہیں۔ قطر سے مہنگی ایل این جی خریدی تو پرچہ درج کریں۔ ہم  جانتے ہیں ملک کے مسائل کیا ہیں، ان کا حل کیا ہے۔ بجلی کے جو پلانٹ لگے تھے وہ بند پڑے ہیں‘ کیوں بند پڑے ہیں۔ ایک ایک فرنس آئل کے جہاز پر ایک ارب کرپشن کی جاتی ہے۔ عوام کو بتائیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے۔ کوئی بتا دے کہ تین کوئلے اور تین ایل این جی کے پلانٹ سستے ترین ہیں یا نہیں؟۔ وزراء  کو نہیں پتہ کہ کون سے پلانٹ فرنس آئل پر چلتے ہیں اور کون سے ایل این جی پر۔ گردشی قرضہ 2500 ارب ہوگیا ہے۔ ہم 1050 چھوڑ کر گئے تھے۔ پوری پاکستان کی حکومت 450 ارب میں چلتی ہے۔ نیا وزیر آتا ہے، نئی کہانی آجاتی ہے۔ بلوچستان سمیت ہر جگہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ توانائی کے 7 وزیر تبدیل ہو چکے ہیں۔ ایک ایک فرنس آئل کے جہاز پر ایک ارب کرپشن کی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن