پنڈی بھٹیاں: موٹرسائیکل کو ڈمپر کی ٹکر، 3 عورتوں سمیت 4 افراد جاں بحق
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) پنڈی بھٹیاںکے نواحی علاقہ ٹاہلی گورائیہ سرگودھاروڈ پر موٹر سائیکل اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا۔ تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد جاںبحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 عورتیں 1 مرد شامل ، 1122کی مدد سے 4 نعشیں ہسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق سعید انور فاطمہ بی بی، فری بی بی، کلثوم بی بی موٹرسائیکل پر شادی والے گھرٹھٹہ گارہ جا رہا تھا کہ وہ جب ٹالی گورایہ سٹاپ پر پہنچا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار تین خواتین سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر پنڈی بھٹیاں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔