• news

سپریم کورٹ ‘ جوڈیشل الاؤنس  پنشن میں شامل کرنے کیلئے قانون سازی کا حکم معطل 

لاہور (اپنے نامہ نگارسے) سپریم کورٹ نے جوڈیشل افسروں کا جوڈیشل الاؤنس پنشن میں شامل کرنے کیلئے ہائیکورٹ کا قانون سازی کا حکم ہائیکورٹ کی سماعت بھی معطل کر دی۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار سے 6 جولائی کو ریکارڈ طلب کر لیا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن نے پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ اگلی سماعت تک لاہور ہائیکورٹ کوئی حکم جاری نہ کرے پنجاب حکومت نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جوڈیشل الاؤنس کیلئے قانون سازی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے جوڈیشل الاؤنس کو پنشن کاحصہ بنانے کی ہدایت کی فنانس ڈیپارٹمنٹ نے یہ سمری مسترد کر دی۔ انتظامی کمیٹی کا فیصلہ عدالتی نہیں  ہوتا انتظامی کمیٹی کا فیصلہ نہ ماننے پر توہین عدالت کی کاررورائی   نہیں ہو سکتی۔ 

ای پیپر-دی نیشن