• news

جنرل ندیم کا دورہ، انسداد ہشت گردی مہم میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ: نائیجرین صدر

اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا جو نائیجیریا کی نائیجیریا کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے۔ صدر محمد بوہاری اور وزیر دفاع میجر جنرل(ر)صالحی ماگاشی اور نائیجیرین چیف آف ڈیفنس سٹاف اور تینوں سروسز کے چیفس سے الگ الگ ملاقاتیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فوجی تعاون بشمول سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی،اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نائیجیریا کے صدر محمد وبوہاری اور وزیر دفاع میجر جنرل(ر) صالحی ماگاشی اور نائیجیرین چیف آف ڈیفنس سٹاف اور تینوں سروسز کے چیفس سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فوجی تعاون بشمول سیکیورٹی،انسداد دہشتگردی،اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نائیجیرین صدر نے انسداد دہشتگردی مہم میں مسلسل تعاون پر پاکستان اور مسلح افواج سے اظہار تشکر کیا، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان مسلح افواج کی سطح پر موجود دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، نائیجیریا کی فوجی و سیاسی قیادت پاکستان کی طرف سے حاصل کیے گئے جے ایف17تھنڈر طیاروں کی کارکردگی پر مکمل اطمنان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ جے ایف 17تھنڈر طیارہ اپنی انفرادی لڑاکا صلاحیتوں کے ساتھ نائیجیریا کی سیکیورٹی کی ضروریات کو پورا کر نے میں اہم کردار اداکرے گا، قبل ازیں نائیجیرین ڈیفنس ہیڈ کوارٹرزپہنچنے پرنائیجیرین مسلح افواج کے دستے نے چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

ای پیپر-دی نیشن