• news

تحریک انصاف نے 3سال میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا :ذوالفقار احمد گورا یہ 

فیروزوالا( نامہ نگار)  پیپلز پارٹی این اے 119 کے سینئر رہنما ذوالفقار احمد گورا یہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کواپوزیشن جماعتوں نے ملک چلانے اور برسر اقتدار رہنے کا پورا موقع دیا جسے نا اہل حکمرانوں نے گنوا دیا ہے ۔ ملک کو مزید تباہی سے روکنا کیلئے پیپلز پارٹی ہر اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ عوام کی پیپلز پارٹی کی قیادت سے وابستگی کسی سے مخفی نہیں جس سے حکمران شدید خوف کا شکار ہیں،ذوالفقار احمد گورا یہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے 3سالہ دورِ حکومت میں عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بْری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔نااہل حکومت ملک و قوم کیلئے اچھا شگون نہیں ۔ ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے قوم کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آنے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں عمران خان کا ہرنعرہ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہواہے۔

ای پیپر-دی نیشن