• news

عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے :اعجاز احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ٹائلز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر غیر ملکی قرضہ لینے کے باوجود معیشت بہتر نہیں ہوئی اور نہ ہی مہنگائی میں کمی واقع ہو سکی ہے بلکہ عوامی مسائل میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے جو عمران خان کی حکومت کی ناکام پولیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اپنے ایک بیان میں ملک اعجاز احمد نے کہا کہ نواز لیگ کا موقف واضح اور دوٹوک ہے کہ ملک میں جب تک حقیقی جمہوری اور عوام کی منتخب کردہ قیادت برسر اقتدار نہیں ہوگی اس وقت تک حقیقی تبدیلی اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی نصیب نہیں ہوسکتی ، حکمران قوم سے بار بار جھوٹ بول رہے ہیں پرانا جھوٹ پکڑے جانے پر نیا جھوٹ بولا جارہا ہے ملکی و عوامی حالات میں بہتری کی بجائے غیر ضروری اقدامات پر حکمران وقت ضائع کررہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن