حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی :برجیس طاہر
شاہ کوٹ(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر ایم این اے چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آٹا، چینی، گھی اور دالوں کی قیمتیں ہمارے دور سے تقریبا دوگنا ہو چکی ہیں حالیہ بجٹ میں حکومت نے سارا ملبہ کرونا اور سابق حکومتوں پر ڈال کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کی ہے اعدادو شمار سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے وہ مسلم لیگی کارکن میاں عتیق کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے بلدیاتی الیکشن کے متعلقہ سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کا یہ زعم برقرار رہا کہ وہ اپنی تقریروں کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنالیں گے تو پھر حکومت بلدیاتی الیکشن ضرور کرائے گی۔ بعدازاں انہوں نے لیگی رہنماؤں کے ڈیروں پر کارکنوں سے میٹنگز کیں اور ان کے مسائل سنے اس موقع پر سینئر مسلم لیگی رہنما سمیع اللہ ساہی ، عاصم رندھاوا، سردار رحمانی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔