• news

رائے ونڈ کے وسائل پر کسی کو  قبضہ نہیں کرنے دینگے :اکرم گجر

 رائے ونڈ (نامہ نگار )مارکیٹ کمیٹی رائے ونڈ کے وسائل بچانے کیلئے مسلم لیگ ن میدان میں آگئی۔رائے ونڈ کے وسائل پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے ،پہلے ٹائون کمیٹی کو ختم کرکے شہر کا انتظامی ڈھانچہ تباہ کیا گیااب مارکیٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے اسکی بحالی کیلئے تحریک چلائیں گے ۔مسلم لیگی رہنمائوں چودھری محمد اکرم گجر ،عاصم خاں عاصی ودیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رائے ونڈ کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مفلوج کیا جارہاہے ۔پہلے ٹائون کمیٹی کو ختم کرکے اسکو نشتر ٹائون کا حصہ بنایا جس کے تمام وسائل پر اس وقت میٹروپولیٹن کارپوریشن قابض ہوچکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن