• news

پیپلز پارٹی عوام کو نالائق حکمرانوں  کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی :سعد الرحمن 

 اجنیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ نالائق حکمران 22کروڑ عوام پر مسلط ہیں پیپلز پارٹی عوام کو نالائق حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ گی اس سے ملک و قوم کو نجات دلاکر دم لے گی، پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کی جدوجہد اور ملک کی فلاح کیلئے ہمیشہ کردار ادا کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوام کے حقیقی ترجمانی ہیں، حکمران انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر چکے ہیں اورانہوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا۔

ای پیپر-دی نیشن