• news

حکمرانوںنے عوام کو مہنگائی ‘ بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا:منیر قمر واہگہ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ ،سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی و سابق تحصیل صدر چوہدری لطیف احسن پنوں نے کہا ہے کہ حکمران انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں سے مکر چکے ہیں اورانہوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے مہنگائی کے ہاتھوں عوام دووقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں ،حکمرانوں کو جب آئینہ دکھایا جاتا ہے تووہ انتقامی سیاست پراتر آئے ہیں، پیپلز پارٹی نے آمریت کے خلاف ہمیشہ مثالی جدوجہد کی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے لازوال قربانیاں دیں ملک میں اس وقت نام نہاد جمہوری حکومت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر سید شفقت مشتاق شاہ، سید عضب علی بخاری، میاں عدنان سعید، میاں محمود اختر، افتخار علی بھٹی، ملک صلاح الدین ڈوگر، محمد دین کاکا، محمد ارشد قمر و دیگر موجود تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن