• news

کوٹ رادھاکشن : ریلوے پارکس میں لائٹس نہ ہونے کے باعث عوام خوار

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت) کوٹ رادھاکشن میں ریلوے پارکس میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام خوار ہونے لگے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کشمیر پارک نزد پاک بازار میں لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پارک میں رات کے وقت نشیئوں نے ڈیرے جما رکھے ہیں۔اور اوپر سے سولنگ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ یہی حالات باقی ماندہ پارکس کے بھی ہیں ریلوے پارک نمبر 4 جواریوں کی آماجگاہ بن چکی اور صفائی نہ ہونے کے باعث خوبصورت پارک کسی بھوٹ بنگلے کا منظر پیش کرتی ہے۔ اس معاملے پر عوام نے انتظامیہ کو کافی بار درخواست دی اور اس امر کی نشاندہی کی لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے۔ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر کام کرنے کا مطالبہ۔

ای پیپر-دی نیشن