• news

حکومت نے عوام پر ظلم کے  پہاڑ توڑ دیئے :عمران رحمت 

جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت جمہوری و عوامی سطح پر نواز لیگ کا مقابلہ کرنے کے قا بل نہیں یہی خوف حکمرانوں کو رات دن کھائے جارہا ہے حکومت نے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں، اپنے ایک بیان میں ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف کے منشور میں عوام کو ریلیف دینا لکھا ہی نہیں۔ عمران خاں نے اربوں ڈالر غیر ملکی قر ضہ لیکر بھی معیشت کو سنبھال نہ سکا تحریک انصاف کی پوری ٹیم نااہل اور نا تجربہ کار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن