مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے:ڈاکٹر اظہر امین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے ایم ایس ڈاکٹر اظہر امین نے کہا کہ مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ ڈاکٹرز اور عملہ مریضوں کا علاج معالجہ یقینی بنانے کی خاطر تمام تر صلاحیتیں اور توانائیاں بروئے کار لارہا ہے، ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریض علاج معالجہ کی خاطر رجوع کرتے ہیں جنہیں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہیں اور سبھی مریضوں کے علاج میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی گئی ہے۔