پاکستان میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلے کل سے شروع ہونگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ مقابلے پانچ جولائی شروع ہونگے ،جس کا آغازپشاور سے کیاجائیگا،پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانیوالے ان مقابلوں میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت افغانستان اور ایران کیساتھ دوسرے ممالک سے بیس باکسرزحصہ لینگے۔ میگاایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ان خیالات کااظہار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر عثمان وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عثمان وزیر نے کہاکہ پاکستان اور خصوصاًخیبرپی کے میں باکسنگ کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مواقع مہیاکرناچاہئے انشاء اللہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹر نیشنل پروفیشنل باکسنگ کا انعقاد سنگ میل ثابت ہوگا۔ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ انٹر نیشنل باکسنگ مقابلوں ک پہلے روز پانچ جولائی کو کھلاڑیوں کی ویٹ ہوگی جبکہ 6جولائی سے باقاعدہ مقابلے شروع ہونگے‘ایونٹ میں 20کھلاڑی شریک ہونگے،جس میں پشاور کے کامران خان سمیت دو کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے۔ خیبرپی کے میں کھیلوں کو صحیح معنوں میں کام ہورہاہے جسکے باعث باکسنگ سمیت مختلف کھیلوں میں بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔