• news

بلو چستان : ایف آئی آر واپس لینے پر اپو زیشن نے دھرنا ختم کر دیا

کوئٹہ (بیورو رپورٹ ) بلوچستان حکومت ناراض ارکان اسمبلی کو منانے میں کامیاب ہو گئی، اپوزیشن کا مطالبہ منظور کر لیا۔ سترہ ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات  کے مطابق  بلوچستان حکومت کا معاملات سلجھانے کا مشن، حکومتی وفد اور اپوزیشن قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد بجلی روڈ تھانے پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن کے17ایم پی ایز کیخلاف ایف آئی آرواپس لی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا، مطالبہ پورا ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ حکومتی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ 18 جون بلوچستان کی سیاست کا سیاہ باب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن