• news

بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا: پیر اصغر نورانی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت حق پاکستان کے امیر علامہ پیر محمد اصغر نورانی نے کہا کہ جب تک اسلام کا دیا ہوا معاشی نظام ملک میں رائج نہیں ہوجاتا ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی،بجٹ کے بعدتیل بجلی گیس کی قیمتوں میں نئے ہوشربااضافہ کومستردکرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ فوری واپس  لیا جائے، حکومت کا کہناتھاکہ بجٹ کے بعدناتواشیاء مہنگی ہونگی اورناہی کوئی ضمنی بجٹ آئے گالیکن پٹرولیم مصنوعات گیس اوربجلی کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ منی بجٹ ہے بجٹ میں پہلے بھی غریب کوکوئی ریلیف نہیں دیاگیااوراب جبکہ مزیدمہنگائی عوام کی نہ صرف کمرتوڑدیگی بلکہ عوام کاجینامرنامشکل بنادے گی۔سلیکٹڈ ونااہل حکومت نے غربت،بیروزگاری،مہنگائی کے سواکچھ نہیں کیاجبکہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنے تقریباً3سالہ دورحکومت میں 50لاکھ افرادکوبے روزگار کیا مزید 2کروڑافرادغربت کی لکیرکے نیچے چلے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن