• news

تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام ’’رویت ہلال سیمینار‘‘ کا انعقاد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں ’’رویت ہلال سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ڈاکٹر میاں محمد صغیر احمد مجددی نے کی جبکہ مہمان خصوصی پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی تھے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے سیمینار کا اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ عبادات اور اسلامی تہواروں کے تحفظ کے لیے نئے چاند کے بارے میں فیصلوں کا بنیادی کردار ہے۔عید الفطر کا مبینہ غلط اعلان کرنے کی وجہ سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اپنی اہلیت کھو چکی ہے، لہٰذا اسے تحلیل کر کے نئی رؤیت ہلال کمیٹی کے اراکین کا انتخاب سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نہیں، تبحر علمی، امانت و دیانت اورصالحیت و قابلیت کی بنیاد پر کیا جائے۔ چاند کا اعلان کرنے کے معاملہ میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین اور اراکین کو حکومتی مداخلت اور دباؤ سے آزاد ماحول فراہم کیا جائے۔ رویت ہلال کا فیصلہ قرآن و سنت اور فقہی اصولوں کی روشنی میں کیا جائے۔ رویت ہلال کمیٹی کی کوتاہی کی صورت میں اپنی دینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے چاند کے شرعی اعلان کا اہتمام کرنے والے علمائے ربانی کو تنگ نہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن