• news

سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے، عبدالغفار روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑ ی سے جامع القدس چوک دالگراں میں مولانا سلمان شاکر کی قیادت میں مختلف اضلاع سے آنیوالے علماء  کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر مولانا شکیل الرحمان ناصر،حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی بھی موجود تھے حافظ عبدالغفار روپڑی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کی وحدت اور اتحاد کا مرکز ہے، سعودی عرب کے ساتھ ہر مسلمان کا ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے۔ پٹرولیم مصنوعات گیس اوربجلی کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ منی بجٹ ہے۔دینی رہنماؤں نے کہاکہ بجٹ میں پہلے بھی  غریب کوکوئی ریلیف نہیں دیاگیااوراب جبکہ مزیدمہنگائی عوام کی نہ صرف کمرتوڑدیگی بلکہ عوام کاجینامرنامشکل بنادے گی، فلسطین کے مسئلے پر بھی پاکستان اور سعودی عرب کا موقف ایک ہے،پاکستان سعودی عرب تعلقات مستحکم تھے، ہیں اور رہیں گے۔سعودی عرب کی قیادت کے خلاف مہم ارض حرمین شریفین میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں مسلمانوں میں تقسیم چاہتی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اختلافات کی افواہیں پھیلا کر اسرائیل اور ہندوستان کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن