شمالی وزیرستان میں شہید جوان برکت والا میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
دلیوالا/حافظ آباد (نامہ نگار +نمائندہ نوائے وقت) شمالی وزیرستان میں دلیوالا کے نواحی علاقہ برکت والا کی رہائشی پاکستان آرمی کے نوجوان حوالدار محمد اقبال جو دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں جام شہادت نوش کر گئے، گزشتہ روز شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ برکت والا میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔شہید نے پسماندگان میں بیوہ سات سالہ بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔علاقہ کے لوگوں نے شہید کے آبائی گاوں لاٹ نمبر 24 کو ان کے نام سے منسوب کردیا، شہید محمد اقبال کے بھائی نے کہا ہے کہ ہمارے والد کا شہید محمد اقبال کو پاکستان آرمی میں بھرتی کروانے کا مقصد یہی تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔