• news

فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں بیانات دینے پر مجبور ہیں: مریم اورنگزیب 

اسلام آباد( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں،جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں،ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کے لئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں ،سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی ،پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ اتوار کو  وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر  اپنے  ردعمل  مریم اورنگزیب نے کہا کہ آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے ، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی ،بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں، کدھر جائیں؟ 

ای پیپر-دی نیشن