متعدد وارداتیں، کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، نوجوان زخمی
لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ کاہنہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے 20 سالہ نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے جھلکے میں 5 ڈاکو ؤں نے عارف کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کی۔ اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کے 20 سالہ آصف کوشدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ تشویشناک حالت میں زخمی آصف کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکوؤں نے کا ہنہ میں عثمان اوراس کی فیملی سے 7 لاکھ روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، قلعہ گجر سنگھ میں سنیل اوراس کی فیملی سے5لاکھ روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، مصطفی آباد میں ابرار اور فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، شاہدرہ میں امجد سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،ہنجروال میںا متیاز سے3لاکھ روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں عبید الرحمن اوراس کی فیملی سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون، ڈیفنس سی میں مزمل سے 34ہزار روپے اور موبائل فون ، شفیق آباد میں عابد سے 5 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔چوروں نے گارڈن ٹاؤن، کاہنہ، بادامی باغ، گلبرگ سے کاریں جبکہ گجر پورہ، مصری شاہ، شاہدرہ ، نصیر آباد، فیکٹری ایریا، مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔