• news

زرداری‘ نواز شریف نے ملک کو لوٹا: علی امین گنڈا پور

کوٹلی آزاد کشمیر (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے کوٹلی آزاد کشمیر میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ہماری حکومت بننے کے بعد  500 ارب روپے کا فنڈ دیں گے۔ یہاں پر ہسپتال بنیں گے تاکہ آپ لوگ صحت کارڈ استعمال کر سکیں۔ ہم یہاں پر بجلی اور انٹر نیٹ بھی دیں گے۔ میں مختلف منصوبوں کا بتا رہا ہوں اعلان نہیں کر رہا۔ بتا اس لئے رہا ہوں کہ مجھ پر کوئی الزام نہ لگ جائے۔ آصف زرداری اور نواز شریف نے ملک کو لوٹا ہے۔ عمران خان نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ ایک خود دار قوم کے وزیراعظم ہیں۔ امریکہ نے کہا ڈو مور۔  عمران خان نے کہا نہیں‘ بالکل نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن