• news

عابد شیر کی اہلیہ کا انتقال‘ شہباز شریف کا افسوس‘ جنازے میں حمزہ کی شرکت 

فیصل آباد/ لاہور (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) سابق وزیر مملکت عابد شیر علی کی اہلیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ  میں حمزہ شہباز سمیت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ عابد شیر علی کے آبائی گھر کے قریب خالد گرائونڈ ناظم آباد فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ عابد شیر علی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے سریک نہیں ہوسکے۔ مرحومہ کو ناظم آباد قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحومہ کو دل کا دورہ پڑنے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا‘ جہاں وہ انتقال کر گئیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عابد شیر علی سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں عابد شیر علی اور ان کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ 

ای پیپر-دی نیشن