صوفیا نے ہمیشہ انسانی خدمت کا درس دیا:ڈائریکٹرجنرل اوقاف
درس دیا:ڈائریکٹرجنرل اوقاف لاہور (خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے کہا ہے کہ صوفیا نے ہمیشہ انسانی خدمت کا درس دیا، ان کی خانقاہیں اور مزارات سماجی اور روحانی آبیاری کا مرکز اور رواداری، انسان دوستی ،اخوت اور بھائی چارے کی ترویج کا ذریعہ تھے۔دنیا کو مذاہب کے احترام، تکریم آدمیت اور شرفِ انسانیت کا جو درس اسلام نے دیا، اسی پر عمل پیرا ہو کر انسانیت فلاح کی منزل حاصل کرسکتی ہے۔اِن خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان اوقاف میں شیخ محمد طاہر انجم صدر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی قیادت میںملاقات کرنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منیجر داتا دربار شیخ محمد جمیل ، المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے ذمہ داران مظہر سلیم حجازی ، خواجہ صفدر امین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔