• news

حکمرانوں کے اقدامات عوام  دشمن ہیں:سردارسلمان

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) حکمرانوں کے اقدامات عوام دشمن ہیں۔ عوام کو روز گارفراہم کرنے کا نعرہ لگا نے والے روزگار چھین کر عوام کو بے گھر کر رہے ہیں اب وقت دور نہیں یہ حکمران بھی جلد نیب کے ریڈار پر ہونگے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سردارسلمان سرور ایڈووکیٹ نے میڈیاسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی مریم نواز کی قیادت نے حالیہ ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کی بدولت بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا۔

ای پیپر-دی نیشن