• news

ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر سنیارٹی اپ ڈیٹ، جسٹس امیر بھٹی پہلے نمبر پر

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر سنیارٹی  لسٹ اپ ڈیٹ  کر دی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سنیارٹی  لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، تیسرے پر جسٹس شجاعت علی خان، چو تھے نمبر پر جسٹس عائشہ اے ملک، پانچویں نمبر پر جسٹس شاہد وحید، چھٹے  نمبر پر جسٹس علی باقر نجفی، ساتویں نمبر پر جسٹس شاہد بلال حسن ہیں۔ دیگر ججوں کی سنیارٹی بھی ایک درجہ بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن