• news

مودی کے گھٹیا  ہتھکنڈے  منی لانڈرنگ الزام میں محبوبہ مفتی کی والدہ 14 جولائی کو تفتیش کیلئے طلب 

پسرور (نامہ نگار) مودی کے گھٹیا ہتھکنڈے جاری ہیں۔ منی لانڈرنگ کے معاملے میں 14 جولائی کو بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی والدہ کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلشن نذیر کو سرینگر میں واقع اپنے دفتر میں مرکزی تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہا گیا۔ محبوبہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ اس دن ان کی والدہ کو نوٹس دیا گیا تھا جب اس دن جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی  دوبارہ حدبندیاں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم نے قائم کردہ ڈلیمیٹیشن کمشن سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ ان کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن