شہید حوالدار لالک جان کا یوم شہادت آج منایا جائیگا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آج سات جولائی کو شہید حوالدار لالک جان کا یوم شہادت منایا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قوم شہید حوالدار لالک جان نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ حوالدار لالک جان نے اپنی زندگی وطن کے دفاع کیلئے قربان کی۔ لالک جان نے سات جولائی 1999ء کو کرگل میں جام شہادت نوش کیا۔ حوالدار لالک جان شہید کی بے لوث اور مقدس قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔