لاہور ہائیکورٹ نے 7 سیشن ججوں کو تبدیل کر دیا: مشتاق اوجلہ کا قصور تبادلہ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلے کر دینے۔ نئے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق اوجلہ کا تبادلہ قصور جبکہ قصور سے عرفان احمد سعید کو رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔ ملتان سے محمد یار ولانہ کو پرنسپل سٹاف آفیسر ٹو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ، ملتان سے مسعود ارشد کو ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ، بہاولپور سے چوہدری عبد الرشید عابد کو ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سعید اللہ کو ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ جوڈیشری جبکہ جاوید الحسن چشتی کو ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے عہدے سے ہٹا کر آئندہ تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔