یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ
لاہور(لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ،سینٹر کے لیے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فنڈز فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے یو ایچ ای کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اورویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری امبرین رضا نے گزشتہ روز دس نکاتی معاہدے پر دستخط کردیئے، جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ ویمن ڈویلپمنٹ سجیلا نوید، رجسٹرار یو ایچ ای روزینہ صادق،ڈائریکٹر اایکسٹرنل لنکس ڈاکٹر ناظمہ ملک ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ اشفاق احمد بخاری بھی موجود تھے۔ ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔تقریب کے اختمام پر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ کو سونیرشیلڈ دی اور شکریہ ادا کیا۔